تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:36

جوہری معاہدے سے نئی شروعات کا آغاز ہوا ، ایرانی صدر

جیو نیوز - تہران......ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے سے ایران اور دنیا کے لیے نئی شروعات کا آغاز ہوا ہے،آج کا دن ہماری تاریخ میں قومی سلامتی کا یادگار دن ہے۔عالمی طاقتوں سے ایران کے جوہری معاہدے کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نئی ڈیل کے نفاذ سے دنیا کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات کا قیام ممکن ہوگا،ایٹمی ڈیل سے سب کی بہتری ہوگی،مغربی دنیا کو یہ یقین ہوچکا تھا کہ ایران پردباؤ اورپابندیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں رہبرانقلاب کے مشورے ہمارے لیے مشعل راہ تھے،اگرعالمی طاقتوں نے ڈیل پرمکمل طور پرعمل درآمد کیا تو ایران بھی اپنے حصے کی ذمے داریاں پوری کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.