تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:59

2050 ءتک بھارت سب سے زیادہ مسلم آباد ی والا ملک بن جائےگا

جیو نیوز - نیویارک.........امریکا کے مشہور ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے اندازہ لگایا ہے کہ 2050 ءتک بھارت دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا۔1947ءمیں ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک تھا۔ قیام پاکستان کے بعد اس کی یہ حیثیت ختم ہو گئی مگر آزادی کے سو سال بعد سن 2050ء میں بھارت ایک مرتبہ پھر دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا۔ یہ تحقیق امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے کی ہے۔ دوسری جانب حالیہ مردم شماری کے بعد معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی جو 2001ء میں 13اعشاریہ4 فیصد تھی، دس سال بعد بڑھ کر 14اعشاریہ 2فیصد ہو گئی۔ مسلم آبادی میں اضافے سے بھارت کی کچھ ریاستوں میں مذہبی تناسب تبدیل ہوتا نظر آتا ہے۔ مثلاً آسام میں مسلم آبادی بڑھتی ہوئی 34اعشاریہ2 فیصد، مغربی بنگال میں 27 فیصد اور کیرالا میں 26اعشاریہ6 فی صد تک پہنچ چکی ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق اگلے چار عشروں میں دنیا کی آبادی 9اعشاریہ3 ارب تک پہنچ جائے گی اور مسلمانوں کی آبادی میں 73فیصد کا اضافہ ہو گا۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو 2070ء تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بھی بن جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.