5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 0:37
عوامی مقامات سے اب زم زم نہ خریدا جائے، سعودی پولیس
جیو نیوز - مکہ مکرمہ......سعودی پولیس نے کہا ہے کہ عوامی مقامات سے آب زم زم نہ خریدے جائیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شہری مصدقہ ڈسٹری بیوٹر سے ہی آب زم زم خریدیں۔ سعودی پولیس نے مزید بتایا کہ آلودہ آب زم زم کی بڑی مقدار بھی قبضے میں لے گئی ہے۔ اس سے پہلے حوثی باغیوں کی جانب سے آب زم زم کی 2ہزار بوتلوں میں زہریلا مواد شامل کرنے کی اطلاعات ہیں۔