5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:32
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جارہا ہے
جیو نیوز - اسلام آباد...... پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہیں۔ ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصو صی عبادات کی جائیں گی۔ دوسری جانب دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔ یوکرین میں اس دن کو یادگار بنانے کے لئے مختلف رنگوں سے سجے ایسٹر ایگز کی نمائش لگائی گئی ہے، یوکرین کے شہر لویو میں اس تہوار کی مناسبت سے بڑے بڑے ایسٹر ایگز کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔ آرٹسٹوں نے انڈوں کو مختلف رنگوں میں ڈال کر بڑی خوبصورتی سے سجایا ہے۔ منتظمین کے مطابق اس خیراتی نمائش میں آج ان خوبصورت انڈوں کی بولی لگے گی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والے فنڈز مشرقی یوکرین کے شہر کریمیا میں جنگ سے بے گھر ہونے والے افراد کے فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہوگی۔ اس رقم سے بچوں کے اسپتال کے لیے طبی سامان خریدے جائیں گے۔ خیراتی کام میں حصہ ڈالنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ نمائش کا رخ کر رہے ہیں۔