تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:16

فرانس:ارشاد علی کمبوہ کی زیر صدارت ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائی گئی

جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری.........پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویںبرسی کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی زیر صدارت پیرس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عظیم سیاسی لیڈر تھے جنہوں نے دنیا بھر اور خاص کرعالم اسلام میں پاکستان کی بہترین شناخت پیش کی۔ انہوں نے دنیا بھر میں پاکستانیوں کے لئے روزگار کے دروازے کھولے۔انہوں نےپاکستانیوں کے لئے پاسپورٹ ویزےکے حصول میں آسانی سمیت ایسے اقدام اٹھائے جن کی بدولت ہم لاکھوں پاکستانی بیرون ممالک آباد ہوئے، آج وہی اورسیز پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی احیثیت اختیار کر چکے ہیں ۔پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مستحکم کرنے کےلئے اربوں ڈالرکا سالانہ زرمبادلہ بھیج رہے ہیں۔مقررین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آمر نے جوڈیشل مرڈر کرکے عالم اسلام اور پاکستانی قوم کو ایک عظیم لیڈر سے محروم کردیا۔ مشرق وسطی کے موجودہ حالات کا حل ذوالفقار علی بھٹو جیسا لیڈر دنوں میں نکال سکتا تھا ۔ تقریب سے پارٹی کے سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی ، خواتین ونگ کی محترمہ روحی بانو ، جنرل سیکرٹری سید اسد شیراز، اہم رہنماپرویز صدیقی،افتخار، بلو بٹ ، راجہ کرامت اور پاکستانی کمیونٹی سنٹر کے بانی چوہدری ارشد سمیت ددیگررہنمائوں نے خطاب کیا ۔تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چند ناراض لوگوں کے سواپارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور دیگر سیاسی سماجی ر ہنماوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پی پی پی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے تقریب کے شرکا کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.