تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 13:48

بنگلہ دیش: خالدہ ضیاء عدالت میںپیش ہو گئیں،ضمانت پر رہائی مل گئی

جیو نیوز - ڈھاکا......بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما ، خالدہ ضیاء نے تین ماہ سے جاری کشیدہ صورتحال کے بعد خود کو عدالت کےسامنے پیش کر دیا ۔بنگلہ دیش کی رہنما خالدہ ضیاء سیاسی کشیدگی کو کم کرنے اور تین ماہ سے جاری احتجاج ،کے بعد آج صبح عدالت میں پیش ہوئیں، خالدہ ضیاء کو سخت حفاظتی حصار میں عدالت لے جایا گیا، جہاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ،خالدہ ضیاء پر فروری میں ایک خیراتی ادارے میں ساڑھے چھ لاکھ ڈالر کی خورد برد کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئےتھے، واقع کے خلاف بنگلہ دیش بھر میں اپوزیشن رہنما کے حامیوں نے احتجاج جاری رکھا جس سے حالات کشیدہ ہوگئے ۔ دوسری طرف خالدہ ضیاء نے کہا کہ ان پر دائر مقدمے سیاسی ہیں جن کا مقصد ان کی جماعت کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.