تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2015
وقت اشاعت: 0:39

بنگلادیش: شدید طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک

جیو نیوز - ڈھاکہ.......بنگلادیش میں شدید طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 24افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کے شمالی صوبے ’بوگرا‘ میں شدید طوفان کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔ شدید طوفان کی وجہ سے بجلی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف حادثات میں 50سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.