تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:15

جدہ: پاکستانی قونصل نے اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایسٹر کی تقریب

جیو نیوز - جدہ.........جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں ایسٹر کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مسیح کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ دنیا بھر کی طرح جدہ میں بھی پاکستانی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منایا۔ پاکستانی قونصل خانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل آفتاب کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت اس میں بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی میں مسیحیوں کے کردار کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.