6 اپریل 2015
وقت اشاعت: 18:44
یمن :لڑائی میں شدت،24گھنٹوں میں 100 افراد ہلاک
جیو نیوز - صنعا.......یمن میں باغیوں اور حکومت کے حامی قبائل کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ کشیدگی کے باعث ریڈ کراس کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔یمن کی مختلف علاقوں میں صدر ہادی کے حامی قبائل اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔جنوبی شہرعدن کی بندرگاہ پر قبضے کی کوشش میں باغیوں کو مقامی قبائل کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ عدن میں گذشتہ روز سے اب تک 17 شہریوں سمیت 53 افراد ہلاک ہوئے ہیں، رات گئے ضالع قصبے میں ہونے والی جھڑپوں میں 19 حوثی باغی اور 15 قبائلی مارے گئے جبکہ صوبہ ابیان میں صدر ہادی کے حامیوں نے باغیوں کے ملٹری ہیڈ کوارٹر کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور جھڑپوں میں 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔