تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:43

نیویارک: خاتون نے بیٹے کو زہریلا نمک دیکر قتل کردیا، 20سال کی سزا

جیو نیوز - نیویارک.........نیویارک کی عدالت نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کو زہریلا نمک دے کر قتل والی خاتون کو بیس سال قید کی سزا سنا دی۔ 27سالہ لے سی اسپیئرز نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کو زہریلا نمک دے کر مار دیا تھا۔ نیویارک کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر خاتون کو بیس سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ جج نے کہا کہ اگرچہ خاتون ذہنی بیماری کا شکار تھی، تاہم اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ خاتون نے اپنے بیٹے کو فیڈنگ ٹیوب کے ذریعے زہر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.