تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:15

ممبئی حملہ کیس: بھارت نے لکھوی کی رہائی کو مایوس کن قرار دیدیا

جیو نیوز - نئی دہلی........بھارت نے ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ لکھوی کی رہائی سے پاکستان نے بھارت کو شدید مایوس کیا ہے۔ بھارت اپنے پڑوسی ملک سے بہتر اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، لیکن لکھوی کی رہائی مایوس کن ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی ویب سائٹ پر ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کی خبر کو شائع کیا ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ممبئی حملہ سازش کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظربندی کے احکامات کی معطلی کے بعد انھیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ برطانوی اخبار گارجین نے بھی یہ خبر شائع کی ہے اور لکھا ہے کہ ممبی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نے بھی اس خبر کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے بھی اس خبر کواپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے، جس کے مطابق ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمان لکھوی کو پنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے ذی نیوز نے بھی اس خبر کو شائع کیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان نے ممبی حملے کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمان لکھوی کو رہا کر دیا ہے، جس پر بھارت نے پاکستان سے احتجاج کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.