11 اپریل 2015
وقت اشاعت: 5:16
ناسا نے خلا بازوں کے چہل قدمی کی ویڈیو جاری کردی
جیو نیوز - نیویارک.......بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلا باز کیسے کام کرتے ہیں۔امریکی خلائی ادارےناسا نے خلا بازوں کے چہل قدمی کی ویڈیو جاری کردی۔بین الااقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا بازوں نے اپنے کام کی ویڈیو بنا لی۔ جو ناسا نے گزشتہ روز جاری کردی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کر رہے ہیں جو خلا سے زمین کے حیران کن نظارے بھی دیکھ رہے ہیں۔ امریکی خلائی ادارہ ناسا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہلی کمرشل پرواز اتارنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بوئنگ طیارے اور اسپیس ایکس راکٹ کے لیے دو ڈوکنگ پورٹس پر کام جاری ہے۔