12 اپریل 2015
وقت اشاعت: 0:37
بنگلادیش: جماعت اسلامی کے محمد قمرالزماں کو پھانسی دے دی گئی
جیو نیوز - ڈھاکہ.........بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما محمد قمرالزماں کو 1971 کے جنگی جرائم پر پھانسی دے دی گئی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے بنگلادیش کی داخلی صورت حال کا محتاط انداز میں جائزہ لے رہے ہیں۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما محمد قمرالزماں کو گذشتہ روز دی جانے والی پھانسی آخری لمحات میں نامعلوم وجوہات کی بنا موخر کی گئی تھی۔ 62 سالہ محمد قمرالزماں کو 1971 کی جنگ میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے اور ہزاروں لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہونے کے الزامات میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ محمد قمرالزاماں نے سزائے موت کے خلاف صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد آج رات 10 بجے جماعت اسلامی کے رہنما کو پھانسی دے دی گئی۔ پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گہا ہے کہ پاکستان نے جماعت اسلامی کے رہنما کی پھانسی کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی تاچرات سے بھی باخبر ہے۔