12 اپریل 2015
وقت اشاعت: 12:36
تاریخی شہر نمرود کی داعش کے ہاتھوں تباہی کی ویڈیو منظر عام پر
جیو نیوز - نمرود......داعش کے ہاتھوں تباہ ہونے والے عراق کے تاریخی شہر نمرود کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،ویڈیو میں شدت پسندوں کومجسموں اور یادگاری اشیاء کو توڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے، شدت پسند بلڈوزر چلا کر تاریخی یادگاروں کا صفایا کر رہے ہیں، ویڈیو میں نمرود شہر کے ایک حصے کو دھماکے سے اڑانے کا منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔