تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اپریل 2015
وقت اشاعت: 14:39

سانحہ جلیانوالہ باغ کو 96 برس بیت گئے

جیو نیوز - امرتسر......برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کے بدترین سانحہ جلیانوالہ باغ کو آج 96 برس بیت گئے۔طاقت کے نشے میں چور برطانوی جرنیل نے ظلم کی وہ داستان رقم کی جس پر انسانیت آج بھی شرمندہ ہے۔تیرہ اپریل سنہ 1919کو بھارتی شہر امرتسر میں برطانوی جرنیل نے سیکڑوں نہتے، بے گناہ اور پرامن مظاہرین پر فائرنگ کا حکم دے کر کے انہیں موت کی نیند سلا دیا تھا۔ اس قتل عام کی وجہ رولٹ ایکٹ بنا جس کے ذریعے ہندوستانیوں کی رہی سہی آزادی بھی سلب کر لی گئی تھی۔ آزادی کے متوالے مظاہروں اور ہڑتالوں کے ذریعے اس ایکٹ کے خلاف سراپااحتجاج تھے۔ سانحے کے چورانوے سال بعد فروری دوہزار تیرہ میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے واقعے کو برطانوی تاریخ کا شرم ناک واقعہ قرار دیا تھا۔اس وقت وہ بھارت کے دورے پر تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.