تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اپریل 2015
وقت اشاعت: 18:22

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون انتخابی مہم کے لیے سڑکوں پر

جیو نیوز - لندن.......برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اپنی انتخابی مہم کے لیے سڑکوں پر نکلے تو کسی نے بے خوف ہوکر تنقید کی، تو کچھ نے ان کے ساتھ سیلفی بنوائیں۔ڈیوڈ کیمرون ان دنوں مصروف ہیں، اپنی انتخابی مہم میں، وہ برطانیہ کے علاقے نارتھمبر لینڈ پہنچے تو لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ کچھ نے خوشی خوشی سیلفی بنوائی تو کچھ نے ان سے کئے تیکھے سوال۔لیکن وہاں ایک شخص ایسا بھی تھا جسے شاید برطانوی وزیر اعظم کی آمد پسند نہ آئی، اس نے گٹار بجاتے ہوئے کیمرون کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، لیکن دنیا کا سب سے مضبوط وزیراعظم انتہائی تحمل کے ساتھ اس شخص کو نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.