تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:36

لببیا: تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 400 مسافرڈوب گئے

جیو نیوز - طرابلس........ لببیا میں غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ہے اور حادثے میں 400 مسافر ڈوب گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں تقریباً 550مسافر سوار تھے، یہ تمام غیر قانونی تارکین وطن اٹلی جانا چاہتے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے 144مسافروں کو ڈوبنے سے بچالیا، ایک مقامی تنظیم کے مطابق زیادہ تر افراد کا تعلق افریقا سے تھا اور لیبیا کے ساحل سے روانہ ہونے کے ایک گھنٹے بعد ان کی کشتی کو حادثہ پیش آیا، حکام کا کہنا ہے کہ وہ کشتی ڈوبنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.