15 اپریل 2015
وقت اشاعت: 12:44
پوپ فرانسس کا آئی پیڈ 31لاکھ پاکستانی روپے میں نیلام
جیو نیوز - مونٹی ویڈیو......عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا آئی پیڈ 31 لاکھ پاکستانی روپے میں نیلام کر دیا گیا یہ آئی پیڈ لاطینی امریکا کے ملک یوراگوائے میں ہونے والے ایک آکشن میں فروخت کیا گیا ۔ اس آئی پیڈ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے زیر استعمال تھا ، اور اس پر His Holiness Frances کے الفاظ کندہ ہیں اور اس کے ساتھ ہی ویٹیکن سے جاری ایک سرٹیفکیٹ بھی ہے ،جس میں اس کے اصل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔پوپ فرانسس کی جانب سے یہ آئی پیڈ ایک اسکول کو عطیہ کیا گیا تھا جس نے اسے نیلام کیا۔