تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:17

پیرو: آتش فشاں سے ایک بار پھر راکھ اور دھواں نکلنا شروع

جیو نیوز - لیما........پیرو میں آتش فشاں پہاڑ نے ایک بار پھر راکھ اور دھواں اگلنا شروع کردیا ہے۔ پہاڑ سے نکلنے والی راکھ کو 3000میٹر بلندی تک فضا میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جنوبی پیرو کےؔ ’’اُبیناس‘‘ آتش فشاں پہاڑ سے بھاری مقدار میں راکھ کا اخراج ہو رہا ہے۔ جس کے باعث فضا میں 3500میٹر کی بلندی تک راکھ اور دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔ ماہرین نے دھماکوں کے ساتھ پہاڑ سے چٹان اور مٹی کے تودے گرنے کو زلزلے یا کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ ماہرین نے قریبی علاقے کے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے ماسک اور چشمے کا استعمال کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.