تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2015
وقت اشاعت: 4:59

واشنگٹن کے کیپیٹل ہل میں چھوٹا ہیلی کاپٹر اتر گیا

جیو نیوز - واشنگٹن..... واشنگٹن کے کیپیٹل ہل میں چھوٹا ہیلی کاپٹر اتر گیا،پولیس نے ہیلی کاپٹر میں موجود شخص کو حراست میں لے لیا۔کیپیٹل ہل پولیس کے مطابق ایک چھوٹا ہیلی کاپٹر کپیٹل ہل کے مغربی لان میں اتر گیا۔ تو پولیس نے اطراف کے سڑکوں کو عارضی طور پر بند کردیا اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک ہی شخص موجود تھا جس کو پولیس نےحراست میں لے لیا۔ کیپٹل ہل کے قریب پچھلے ہفتے بھی فائرنگ کے واقعے نے خوفزدہ کردیا تھا جس میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا تھا۔ جبکہ اس سے پہلے جنوری میں ایک چھوٹا ڈرون وائٹ ہاؤس کے احاطے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم ڈرون اڑانے والے شخص پر مجرمانہ مقدمہ نہیں چلا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.