16 اپریل 2015
وقت اشاعت: 17:32
امید ہے اتحادی زمینی فوجیں نہیں بھیجیں گے، یمنی نائب صدر
جیو نیوز - ریاض........یمن کے نائب صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی اتحادی فورسز یمن میں زمینی فوجیں نہیں بھیجیں گی، حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ ریاض میں بات کرتے ہوئے یمنی نائب صدر خالد بہاہ کا کہنا تھا کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف تین ہفتوں سے جاری فضائی حملوں کے ساتھ زمینی حملوں کی امید نہیں ہے، فیصلے کا اختیار ملٹری آپریشنز کے پاس ہے تاہم ان کی کوشش ہے کہ یہ جنگ طویل نہ ہو۔ دوسری طرف غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب سے حملے فوری اور غیر مشروط طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔