تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:21

بھارت میں قطری نشریات 5روز کے لیے بند

جیو نیوز - نئی دہلی........بھارت نے قطری نشریاتی ادارے کی نشریات پانچ روز کے لیے بند کردیں۔ قطری چینل نے ایسے نقشے دکھائے تھے، جن میں مقبوضہ کشمیر سمیت کئی علاقوں کو بھارت کا حصہ ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ قطری نیوز چینل نے اپنے مختلف پروگراموں میں ایسے نقشے نشر کیے تھے، جس میں مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر علاقوں کو بھارت کا حصہ قرار نہیں دیا گیا۔ اس پر بھارت سیخ پا ہوگیا۔ چینل نے بھارتی نقشے میں لکشادیپ اور انڈمان جزائر بھی ظاہر نہیں کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.