تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:5

افغانستان:جلال آباد میں دو دھماکے،41 افراد ہلاک

جیو نیوز - کابل.......افغانستان کے شہر جلال آباد میں دو دھماکوں میں 41 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پہلا خودکش حملہ جلال آباد میں بینک کے باہر اس وقت ہوا، جب سرکاری ملازمین تنخواہیں حاصل کرنے وہاں جمع تھے، حملے میں40افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ہلاک ہونے والوں میں 30 سرکاری ملازم بھی شامل ہیں،اس کے کچھ گھنٹوں کے بعد جلا ل آباد کے نواحی علاقے میں ایک اور بم دھماکا ہوا،بم ایک گاڑی میں نصب تھا،دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.