تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اپریل 2015
وقت اشاعت: 15:32

خواجہ معین الدین چشتی کا عرس، امریکی صدر نے چادر بھجوادی

جیو نیوز - اجمیر شریف..........بھارت میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر امریکی صدر اوباما کی جانب سے چادر بھیجی گئی ہے۔ اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی 803ویں عرس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر بارک اوباما نے بھی وا ئٹ ہاؤس سے خواجہ معین الدین چشتی سے عقیدت کے اظہار میں چادر بھیجی ہے۔ بھارت میں امریکا کے سفیر رچرڈ ورما نے اوباما کی جانب سے چادر درگاہ کے سجادہ نشین کو پیش کی، خواجہ معین الدین کے عرس کا آغاز 20 اپریل سے ہوگا جو تقریباً 10 روز جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.