تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اپریل 2015
وقت اشاعت: 17:49

بنگلا دیش :ڈھاکامیں بینک ڈکیتی،دوران ِمزاحمت 8افراد ہلاک

جیو نیوز - ڈھاکا........بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بینک ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں مزاحمت کے دوران لڑائی میں 8افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مرنےوالوں میں بینک کا منیجر، سیکیورٹی گارڈ اور ایک ڈاکو بھی شامل ہے۔ ڈکیتی کی واردات کرنے والا گروہ 10افراد پر مشتمل تھا۔ 3ڈکیت فرار ہونے کی کوشش میں مقامی افراد کی مدد سے گرفتار کرلئے گئے جبکہ ایک ڈاکو کو مشتعل افراد نے تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.