تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:31

سعودی اتحادکا4ہفتےبعدیمن میں فضائی حملےروکنےکا اعلان

جیو نیوز - ریاض.........سعودی اتحاد نے 4 ہفتے بعد یمن میں فضائی حملے روکنے کا اعلان کر دیا ۔ سعودی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن یمنی حکومت کی درخواست پر ختم کیا ۔یمن میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ، اگلا قدم سیاسی سرگرمیوں کا آغاز، امداد کی فراہمی اوردہشت گردی کا مقابلہ ہے ۔ ایران نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے ریاض میں پریس بریفنگ میں کہا کہ آپریشن یمنی حکومت اور صدر منصور ہادی کی درخواست پر ختم کیا جارہا ہے۔ آپریشن کے نتیجے میں یمن میں باغیوں کے خلاف مہم کامیابی سے مکمل کرکے اپنے مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں۔ جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ تاہم یمن کی سمندری حدود میں نقل و حمل پر پابندی رہے گی اور حوثی باغیوں کی جانب سے سمندری پیش رفت کی صورت میں انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔سعودی اتحادی فوج کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں میں اگلا قدم سیاسی سرگرمیوں کا آغاز، امداد کی فراہمی اور وہاں دہشت گردی کا مقابلہ ہے ۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق یمن پر کیے جانے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کو لاحق خطرات سے کامیابی سے نمٹا گیا ہے۔ ایران نے سعودی اتحادی فوج کی جانب سے حملے بند کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ یمن میں سیاسی استحکام کی جانب ایک قدم ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.