22 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:16
یمن: جھڑپوں اور حملوں میں 900افراد ہلاک، 4000زخمی
جیو نیوز - نیو یارک.......عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی آپریشن، حوثی باغیوں اور مخالفین کی لڑائی میں 900سے زیادہ افراد ہلاک اور 3000سے زائد زخمی ہوئے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں اور مخالفین کے درمیان 19مارچ سے شروع ہونے والی جھڑپوں اور 26مارچ سے جاری سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری میں 944افراد ہلاک جبکہ 3487زخمی ہوئے۔ یہ تفصیلات 17اپریل تک کی ہیں، جبکہ 20اپریل کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائی حملے میں 38افراد ہلاک اور 532زخمی ہوئے تھے۔ 4ہفتے جاری آپریشن کے دوران یمن کی سرحد پر باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 7سعودی فوجی اہلکار مارے گئے۔ جبکہ سعودی اتحادی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں میں 2000فضائی حملے کیے۔