تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:37

ڈرون حملوں میں مغویوں کی ہلاکت پرافسوس ہے،صدراوباما

جیو نیوز - واشنگٹن.....امریکی صدراوباما نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں میں مغویوں کی ہلاکت پر افسوس ہے،مغویوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی ہے۔ ڈرون حملےمیں القاعدہ کےزیرحراست ایک امریکی اورایک اطالوی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےامریکی صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ صدر اور کمانڈر انچیف کی حیثیت سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی ذمے داری لیتا ہوں،کوشش ہے کہ دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں کسی معصوم کونقصان نہ پہنچے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.