24 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:32
امریکی عدالت نے ڈیوڈ پیٹریاس کو 1لاکھ ڈالر جرمانہ اور دو سال کی سزا سنا دی
جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی عدالت نے سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کو اپنی سابقہ محبوبہ کو خفیہ معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر جرمانہ اور دو سال آزمائشی سزا سنا دی ہے۔ سی آئی کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس پر اپنی سابقہ محبوبہ کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزامات تھے۔ شمالی کیرولینا کی عدالت نے ان کے خلاف مقدمہ چلانے سے گریز کرتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر جرمانہ اور دو سال آزمائشی سزا سنا دی ہے۔ امریکی نائب اٹارنی جنرل جل ویسٹمورلینڈ روز نے کہا ہے کہ سابق سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اختیار نہ ہونے کے باوجود خفیہ معلومات کو خارج اور برقرار رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹریاس نے خفیہ معلومات کی ہینڈلنگ اور ملکیت سے متعلق ایف بی آئی اور سی آئی اے کے سامنے جھوٹ بولا۔