24 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:32
کوسٹا ریکا میں آتش فشاں سے راکھ نکلنے لگی ، سان جوز ائر پورٹ بند
جیو نیوز - سین جوس........شمالی امریکا کے ملک کوسٹا ریکا کے آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اگلنے کے بعد سَین جوس ائیر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔کوسٹا ریکا کے دا رالحکومت San Jose سَین جَوس کے قریب آتش فشاں پہاڑ سے گیس اور راکھ کے اخراج کے سبب ائیر پورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔رَن وے پر راکھ گر جانے کے باعث سروس متاثر ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں دشواری کا سامنا ہے ۔ اب تک 18 پروازیں معطل کی جاچکی ہیں جبکہ آتش فشا ں کی نزدیکی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکاہے۔