25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:43
چلی:آتش فشاںکی راکھ سے کئی عمارتوںکی چھتیںگرگئیں
جیو نیوز - سین تیاگو.......چلی میں آتش فشاں پہاڑ سے نکلنے والاراکھ جمع ہونے کے باعث کئی عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، دھویں کے بادل ہمسایہ ملک ارجنٹینا پہنچنے پر مزید کئی پروازیں منسوخ کر دی گئ ہیں۔چلی کے جنوبی ساحلی شہر پیورٹو ۔مونٹ کے قریب آتش فشاں پہاڑ 5 دہائیوں بعد بدھ کو دوبارہ متحرک ہو گیا تھا۔ آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کا اخراج جاری ہے۔ حکام کے مطابق چھتوں پر راکھ جمع ہونے کے باعث کئی گھر اور عمارتیں گر گئی ہیں۔ انتظامیہ نے گزشتہ روز قریبی آبادی کے چند مکینوں کو گھروں کی صفائی کے لیے عارضی طور پر واپس جانے کی اجازت دیدی تھی ۔ تاہم خطرے کے پیش نظر مزید 2ہزار افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ راکھ اور دھویں کے باعث ہمسایہ ملک ارجنٹینا میں بھی پراوزیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ بیونس آئرس انٹرنیشنل ایئر پورٹ حکام کے مطابق آتش فشاں سے دوسرے دھماکے کے باعث دھویں کے مزید بادل شہر کے فضاوں میں پہنچنے والے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی ایئرلائنز نے مزید پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ سیکڑوں مسافر ایئر پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔