25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 8:37
کشمیری رہنما کی گرفتاری کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
جیو نیوز - سرینگر.......... کشمیری رہنما مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے چیئر مین جموں و کشمیر مسلم لیگ مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند، سڑکیں اور گلیاں سنسان ہیں۔ کسی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے علاقے کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مسرت عالم کو گزشتہ ہفتے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا ان پر 15اپریل کو ہونے والی ریلی میں پاکستان کا پرچم لہرانے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا الزام ہے۔