تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 14:29

نیپال میں 7اعشاریہ 9شدت کا زلزلہ ،700سے زائدافراد ہلاک

جیو نیوز - کٹھمنڈو.......نیپال میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7سو سے بھی سے زیادہ ہوگئی۔ نیپالی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 758 ہو گئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ متعدد عمارتیں گری ہیں، جس کے ملبے تلے سیکڑوں افراد دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ماؤنٹ ایورسٹ میں زلزلے کے نتیجے میں برف کاطوفان بھی آیا ہے، جس کی وجہ سے متعدد کوہ پیما کے ہلاک ہونےکی بھی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے چین اور بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ بھارت سے اب تک 34افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے، جبکہ چین میں بھی 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسری جانب پاکستان نے زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں مدد کی پیشکش کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.