28 اپریل 2015
وقت اشاعت: 4:43
لاس اینجلس: درختوں میں لگنےوالی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا
جیو نیوز - نیویارک.....لاس اینجلس میں درختوں میں لگنےوالی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، ہیلی کاپٹرز اورفائرفائٹرزآگ بجھانے کی کوششوں مصروف ہیں۔لاس اینجلس میں گرینڈا ہلز کی فُٹ ہل کمیونٹی میں لگے درختوں میں پیر کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 15ایکڑ سے زائد پر موجود درختوں کو لپیٹ میں لےلیا ، آگ پر قابو پانے کیلئے 200فائر فائٹرز اورہیلی کاپٹرز کوششیں کررہے ہیں، قریبی مکانات کو خطرے کے پیش نظر خالی کرالیاگیاہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا پچھلے کئی برس سےشدید خشک سالی کاشکارہے۔