تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:21

ہلاکتوں کی تعداد 10ہزارتک پہنچنےکا خدشہ ہے،نیپالی وزیراعظم

جیو نیوز - کٹھمنڈو.....نیپالی وزیراعظم نے کہاکہ نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد 10ہزارتک پہنچنےکا خدشہ ہے۔ساڑھے 4 ہزار افراد کو بچالیا گیاہے،اس سے پہلے اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 3 سو سے تجاوز کرچکی ہے، زلزلے سے 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، 14 لاکھ سے زائد افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ادھرنیپال میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی چتا جلانے کے لیے لکڑی کی قلت ہوگئی ۔ ملک کے مقدس دریا باگمتی کے کنارے لاشوں سے اٹ گئے ہیں ۔ نیپال کی تین کروڑ آبادی میں تقریباً 90 فی صد افراد بدھ مت اور ہندو ازم کے پیروکار ہیں ۔ جو اپنے مردوں کو جلاتے ہیں ۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میں مردوں کو جلانے کا کام مقدس سمجھے جانے والے دریائے باگمتی کے کنارے ادا کیا جاتا ہے جس کے بعد راکھ دریا میں بہا دی جاتی ہے۔ نیپالی انگریزی اخبار "دی ہمالیئن " کے مطابق ایک لاش کو جلانے کے لئے تقریبا 250 کلوگرام لکڑی درکار ہوتی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مرنے والوں کو جلانے کے لئے ہزاروں ٹن لکڑی کا ایندھن درکار ہے۔ حکومت نے دریائے باگمتی کے کنارے بڑی تعداد میں لکڑی پہنچانے کے لئے خصوصی ٹرک اور کشتیاں چلائی ہیں۔ اس کے باوجود بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث مرنے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے اور دریائے باگمتی کے کنارے تعفن پھیل رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.