تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 0:59

بالٹی مور: ہزاروں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے بعد حالات قابو میں

جیو نیوز - بالٹی مور.........امریکی شہر بالٹی مور میں ہزاروں نیشنل گارڈ تعینات کرنے کے بعد حالات قابو میں آگئے ہیں۔ صدر باراک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ واقعات نے سیاہ فام کمیونیٹیز میں پولیس سے متعلق پریشان کُن سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ امریکی شہر بالٹی مور میں پولیس حراست کے دوران سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج کے دوران گزشتہ روز فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کرکے ہزاروں نیشنل گارڈ تعینات کردیے گئے اور شہر میں ایک ہفتے کے لیے رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ شہر میں خراب حالات کے باعث اسکول بند رہے، جبکہ بیس بال ٹیموں کے درمیان میچ بھی منسوخ کردیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فسادات اور جلاو گھیراو کے بعد شہر کی سڑکوں پر کچرے اور ملبے کو صاف کردیا ہے۔ فسادات کے دوسرے روز بھی مظاہرین نے احتجاج کی کوشش کی، لیکن پولیس نے ناکام بنادیا۔ دوسری جانب، امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ روز بالٹی مور فسادات کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا اور کہا حالیہ واقعات نے سیاہ فام کمیونیٹیز میں پولیس سے متعلق پریشان کن سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ واشنگٹن میں جاپانی وزیراعظم شینذو ابے کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران صدر اوباما نے کہا کہ پولیس مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو قابو کرنے کے لیے کچھ ایسا طریقہ اختیار کرے جس سے اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.