تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:21

یوکرین :جوہری پلانٹ کے قریب جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

جیو نیوز - یوکرین ..........یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے پھیل رہی ہے۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو کا عملہ یوکرین کے شمالی علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں کے سبب آگ یوکرین کے جوہری پلانٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ آگ پر قابو نا پانے کی صورت میں جوہری پلانٹ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ صورتحال قابو ہیں اور امدادی کارکن آگ پر مکمل قابو پانے میں مصروف ہیں۔ 1986 میں Chernobyl پلانٹ کے بد ترین حادثے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.