تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 22:43

سعودی دارالحکومت میں ولی عہد اورنائب ولی عہد کی بیعت کی تقریب

جیو نیوز - ریاض......سعودی دارالحکومت میں ولی عہد اورنائب ولی عہد کی بیعت کی تقریب کا انعقاد ہوا، ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولی عہد محمد بن سلمان سے سعودی فرمانروا نے حلف لے لیا۔سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ مقرن کو ولی عہد کے عہدے سے سبکدوش کرتے ہوئے ان کی جگہ اپنے بھتیجے شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کو ولی عہد اور اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو نائب ولی عہد مقرر کیا ہے۔ شہزادہ محمد اس وقت سعودی وزیر دفاع کا فریضہ سرانجام دے رہے تھے۔شاہی فرمان کے مطابق سعودی فرمانروا نے وزیر خارجہ سعود الفیصل کو بھی وزارت خارجہ کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ امریکا میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیر کو وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔ نیز شہزادہ منصور بن مقرن کو شاہی دیوان کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔سعودی شاہ نے وزیر محنت عادل فقیہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر مفرج الحقبانی کو وزیر محنت مقرر کیا ہے۔ عادل فقیہ کو وزیر مالیات اور منصوبہ بندی کا نیا قلمدان دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.