30 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:16
سرے: کلنڈن پارک ہاؤس کی تاریخی عمارت میں آگ لگ گئی
جیو نیوز - لندن.....برطانیہ کی کاؤنٹی سرے میں کلنڈن پارک ہاؤس کی تاریخی عمارت میں آگ لگ گئی، تمام افرادکوریسکیوآپریشن کےبعدنکال لیاگیا،آگ بجھانےکے لیےکوشش جاری ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق لندن کےشہرکنگسٹن کےکلنڈن پارک ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اورعمارت کواپنی لپیٹ میں لےلیا،عینی شاہدین کےمطابق آگ سگریٹ کے باعث لگی۔ برطانوی میڈیا کےمطابق ابتدائی طورپرآگ بجھانے کی کارروائی میں ریسکیوکے60اہل کاروں نے حصہ لےلیا اورعمارت میں موجودتمام افرادکوبحفاظت نکال لیاگیا،کلنڈن پارک کولارڈاونسلوکےدورمیں 1720 کوتعمیر کیا گیا تھا۔