تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اپریل 2015
وقت اشاعت: 20:4

نیپال کے زلزلہ زدگان کیلئے پاکستانی امداد پر بھارتی واویلا

جیو نیوز - اسلام آباد.......پاکستان نے نیپال میں امداد کے لیے بھیجے جانے والے خوراک کے پیکٹوں پر بھارتی میڈیا کے ایک حصے کے الزامات کو شرمناک قرار دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے نیپال کے زلزلہ زدگان کی فوری امداد کو بین الاقوامی سماجی حلقوں میں تو سراہا گیا ہے لیکن بھارت کے انتہاپسند حلقوں کو اس پر بھی آگ لگی ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے جو امداد نیپال بھیجی اس میں گائے کا گوشت بھی شامل تھا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستانی خوراک کے پیکٹوں پر روایتی نکتہ چینی شرم ناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.