تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2015
وقت اشاعت: 6:44

عالمی یوم مئی ، فرانس میں ریلیاںنکالنے کا سلسلہ شروع

جیو نیوز - پیرس..... رضا چوہدری .... دنیا بھر میں مزدروں کا عالمی دن یوم مئی منایا جارہا ہے اس سلسلہ میں مختلف ٹریڈ یونین کی طرف سے فرانس کے مختلف شہروں میں بڑے بڑے جلوس نکالنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو شام گئے جاکر ختم ہوں گے،اس موقع پر دیکھنے میں آیا کہ بعض ایسے نام نہاد سیاسی لیڈورں نے یوم مئی کے حوالہ بیان جاری کیے ہیں جن کے پیچھے کئی غریب مزدور دیہاڑی لگاتے ہیں مگر آج بھی اجرت کیلئے ترس رہے ہیں بلکہ وہ فون کرتے ہیں اور نام نہاد لیڈر فون ہی نہیں اٹھاتے،ان کے علاوہ بعض ایسے لیڈر بھی ہیں جو جعلی ڈرافٹس بھجوانے کے اسکینڈل اور آئی ٹی کارڈ استعمال کرکے فراڈ کرنے کے سلسلہ میں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ یوم مئی کے موقع پردرجن بھر متاثرہ مزدوروں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ان نام نہاد سیاسی ر ہنمائوں کے گھنائونے کارناموں پر بھی روشنی ڈالی جائے جو دیار غیر میں بھی اپنے ہم وطنوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ہورہے ہیںاور سستی شہرت کی خاطر جھوٹے عہدیدار بنے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.