2 مئی 2015
وقت اشاعت: 2:20
کولمبس: پھٹی بنانے والی کمپنی میں لگی آگ بے قابو
جیو نیوز - کولمبس.........امریکا کے شہر کولمبس میں پھٹی بنانے والی کمپنی میں لگی آگ بےقابو ہو گئی۔ ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پھٹی بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھے پوری عمارت کو آگ میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے تاہم شدت کے باعث آگ قابو میں نہیں آرہی۔ آگ کے شعے اور دھواں فضا میں دور تک بلند ہو تے نظر آرہے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کمپنی میں تقریبا 100افراد کام کرتے تھے، تاہم آتشزدگی کے وقت عمارت میں کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا۔