2 مئی 2015
وقت اشاعت: 3:48
سلامتی کونسل میں روس کی یمن جنگ بندی قرارداد پر اتفاق نہ ہوسکا
جیو نیوز - ماسکو.........سیکورٹی کونسل میں روس کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی پیش کی گئی قرارداد پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی، قرارداد میں یمن میں جاری جنگ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم سلامتی کونسل کے ممبران کا کہنا تھا کہ انہیں اس قرارداد پر غور کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔