2 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:36
نیپال میں ثقافتی ورثہ قراردی جانیوالی عمارتیں زلزلے میں تباہ
جیو نیوز - کٹھمنڈو......نیپال میں ثقافتی ورثہ قرار دی جانے والی عمارتیں تباہی کی المناک داستان بیان کر رہی ہیں ۔ یونیسکو کے مطابق زلزلے سے تباہ حال نیپال کی بحالی میں10 سال یا اس سے زائد عرصہ لگ سکتا ہے۔کٹھمنڈو میں زلزلے کے بعد ہر طرف سناٹا ہے، سڑکوں پر ملبے کے ڈھیر لگے ہیں،خوبصورت اور شاہکار عمارتیں جہاں کبھی سیاحوں کا رش ہو تا تھا،آج وہاں خاموشی ہے ،بلند و بالا اور قدیم عمارتیں اپنی تباہی کی داستان بیان کررہی ہیں ۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق نیپال کےثقافتی ورثے کی بحالی میں 10 سال یا اس سے بھی زائد عرصہ لگ سکتا ہے۔نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ سیکڑوں مندروں سمیت ثقافتی اور تاریخی مقامات 90 فیصد تباہ ہو چکے ہیں۔ یونیسکو نےثقافتی ورثے کو دوبارہ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے،جس کیلئے انسانی وسائل کے ساتھ مالی امداد کی بھی ضرورت ہے۔