تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2015
وقت اشاعت: 19:32

نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 40 ہوگئی

جیو نیوز - کٹھمنڈو........نیپال میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 40 ہو گئی ہے، 14 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ایک ہفتہ قبل آج ہی کے دن زندگی کی رونقوں سے بھرپورنیپال پر قیامت ٹوٹی اور ہزاروں زندگیوں کو موت کی نیند سلا گئی۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں، مختلف ممالک کی امدادی ٹیمیں جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کر رہی ہیں تاہم 7روز گزر جانے کے بعد اب ملبے تلے دبے کسی شخص کے زندہ بچ جانے کی امیدیں بھی دم توڑتی جا رہی ہیں۔ زلزلے سے تباہ ہونے والے علاقوں میں مون سون کی متوقع بارشوں کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، حکام نے وبائی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بچوں کو ویکسینیشن دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.