4 مئی 2015
وقت اشاعت: 2:3
’شارلٹ‘ ننھی برطانوی شہزادی کا سب سے پسندیدہ نام
جیو نیوز - لندن.........ننھی برطانوی شہزادی کا نام کیا ہوگا؟، قیاس آرائیاں اور شرطیں لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بکیز کا سب سے زیادہ پسندیدہ نام ’شارلٹ‘ ہے۔ بکیز جو ہر معاملے پر شرط لگانے کے لیے مشہور ہیں، اب انہیں پیسے بنانے کا ایک موقع ہاتھ لگا ہے اور یہ معاملہ ہے ننھی شہزادی کے نام کا، امید کی جارہی ہے کہ ننھی شہزادی کا نام آئندہ 24گھنٹوں میں رکھ دیا جائے گا، تاہم بکیز کے مطابق اس وقت جس نام پر سب سے زیادہ شرط لگائی گئ ہے وہ ’شارلٹ‘ ہے۔ اس کے علاوہ ایلس، اولیویا کے نام پر بھی شرطیں لگائی گئی ہیں اور ان ناموں کے علاوہ وکٹوریا اور ایلزبتھ کو بھی متوقع ناموں کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔