6 مئی 2015
وقت اشاعت: 9:32
کابل : جھوٹے الزام میں خاتون کا قتل ،4افراد کو سزائے موت
جیو نیوز - کابل .....افغانستان میں جھوٹے الزام پر خاتون کو بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد کو کابل کی عدالت نے سزائے موت سنا دی ۔تفتیش کے مطابق قرآن کی بے حرمتی کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،اور پولیس اس دن خاتون کو مظاہرین سے بچانے میں ناکام رہی تھی۔ واقعہ 19 مارچ کو پیش آیا تھا، جب مظاہرین نے 28 سالہ خاتون کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں مارا پیٹا اور اس کے بعد زندہ جلا دیا۔ اس واقعے کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج شروع ہو گیا تھا۔