تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مئی 2015
وقت اشاعت: 3:48

کانگریس کو ایران ایٹمی معاہدے کی منظوری کا اختیار مل گیا

جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی سینیٹ نے ایران ایٹمی معاہدے کی منظوری کا اختیار کانگریس کو دے دیا۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی منظوری سے متعلق امریکی سینیٹ میں قانون سازی کے بل پر ووٹنگ ہوئی۔ 98ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ ایک رکن نے بل کی مخالفت کی۔ بل کی منظوری کے بعد اب امریکی کانگریس کو اختیار مل گیا ہے کہ وہ 30دن میں ایرانی جوہری پروگرام کا جائزہ لے اور قرارداد کے ذریعے اس معاہدے کو منظور یا مسترد کردے۔ اسطرح امریکی سینیٹ نے ایران کے جوہری پروگرام کی منظوری سے متعلق قانونی رکاوٹ دور کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.