8 مئی 2015
وقت اشاعت: 4:4
نیویارک: دوہرے قتل کی سازش میں پاکستانی کو عمر قید سزا
جیو نیوز - نیو یارک.........امریکی عدالت نے نیویارک کے ٹیکسی ڈرائیور کو پاکستان میں دوہرے قتل کی سازش کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ امریکی پراسیکیوٹر نے بروکلین کی وفاقی عدالت کو بتایا کہ محمد چوہدری کی بیٹی آمنہ اجمل، شجاعت عباس نامی شخص سے محبت کرتی تھی۔ لیکن باپ نے بیٹی کو پاکستان بھیج دیا، لیکن پاکستان میں امریکی محکمہ خارجہ کی مدد سے لڑکی واپس امریکا آگئی، جس پر محمد چوہدری نے امریکا میں بیٹھ کر گجرات کے رہائشی شجاعت عباس کے والد اور نوجوان بہن کو قتل کروا دیا۔ عدالت نے سازش ثابت ہونے پر محمد چوہدری کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔