تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:44

برطانوی انتخابات : 9 پاکستانی نژاد بھی نشستیں جیت گئے

جیو نیوز - لندن ......برطانیہ کے انتخابات میں 9 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے بھی نشستیں جیت لیں۔ بریڈ فورڈ ویسٹ میں جارج گیلوے کو لیبر پارٹی کی ناز شاہ نے شکست دی ۔بریڈ فورڈ ایسٹ سے عمران حسین، ٹوٹنگ سے صادق خان ، پرتھ شائر سےتسمینہ شیخ ، بولٹن سے یاسمین قریشی ، مانچسٹرسے شبانہ محمود اور خالد محمود، ویلڈن سے نصرت غنی اور برومز گروو سے ساجد جاوید الیکشن میں کامیاب ٹھرے۔ گلاسگو سے انس سرور کامیاب نہ ہو سکے۔بریڈفورڈ ویسٹ سے لیبر پارٹی کی پاکستانی نژاد امیدوار ناز شاہ کامیاب قرار پائیں ، انہوں نے رسپیکٹ پارٹی کے جارج گیلووے کو شکست دی ، دوسری جانب بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبر پارٹی کے عمران حسین نے کامیابی حاصل کی۔ ٹوٹنگ سے لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد امید وار صادق خان کامیاب ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ووٹ میرٹ کی بنیاد پر دیا گیا ہے ،انہوں نے ووٹ دینے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔ پرتھ شائر سے اسکاٹس نیشنل پارٹی کی پہلی پاکستانی نژاد تسمینہ شیخ کامیاب ہوئی ہیں جبکہ بولٹن سے لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی نے میدان مار لیا ہے۔مانچسٹر کے علاقے پیری بار سے لیبر پارٹی کے خالد محمود چوتھی مرتبہ کامیاب ہوئے اور مانچسٹر لیڈی ووڈ سے بھی لیبر پارٹی کی امیدوار شبانہ محمود جیتی ہیں۔ویلڈن سے نصرت غنی اور برومز گروو سے ساجد جاوید الیکشن میں کامیاب ٹھرے ۔گلاسگو سینٹرل سے لیبر پارٹی کے امید وار انس سرور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.